ضلع کوہلو میںقبائلی عمادین اور تاجر برادری کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کو ہٹانے کے خلاف شٹرڈائون ہڑتال

3 بینک چوک پر ٹائر جلاکر سبی رکھنی شاہرہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ، ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی، مظاہرین اور پولیس میں شدید کشمکش

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:30

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) بلو چستان کے ضلع کوہلو میںقبائلی عمادین اور تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کو ہٹانے کے خلاف شٹرڈائون ہڑتال کرتے ہوئے بینک چوک پر ٹائر جلاکر سبی رکھنی شاہرہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ہے پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر نعمت مری ،میر ذاکر مری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیاسی اور انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے تجاوزات کے نام پرغریب لوگوں کی دوکا نیںگرا رہے ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اگر دوکانوں اور تھڑوں کو سیاسی بنیاد پر گرانے کاسلسلہ جاری رکھا گیا تو شدید احتجاج کریں گے دوکانیںگزشتہ 20سال سے قائم ہیں بجائے روزگار دینے کیانتظامیہ لوگوں کا روزگار چھینا جارہا ہے پر امن احتجاج ریکارڈ کرنا ہمارا حق ہے تاہم پولیس اور انتظامیہ ہمیں روک رہی ہے یہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرنا ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے مقررین نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کو فوری طور پر ہٹانے کا بھی مطالبہ بھی کی ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں