ڈی سی کوہلو عبداللہ خان کھوسہ کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل کیمپ کا جائزہ،ہسپتال کے بائیو میٹرک اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:47

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈی سی کوہلو عبداللہ خان کھوسہ نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل کیمپ کا جائزہ اور ہسپتال کے بائیو میٹرک اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ہے جبکہ ڈاکٹر عطاللہ مری نے انگوٹھا رکھ کر ہسپتال میں بائیو میڑک حاضری سسٹم کا افتتاح کیا ہے بعدازاں ڈی سی عبداللہ کھوسہ نے ایف سی کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروںو مریضوں کے مشکلات دریافت کئے ہیں اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی عبداللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلع میں شعبہ صحت اور تعلیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی بائیومیٹرک حاضری سسٹم سے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی ہوگا حاضریوں کو یقینی بنانے کیلئے مختلف محکموں بھی بائیومیٹرک سسٹم جلد مرتب کریں گے جس سے عملے کی ڈیوٹی میں کوتاہی کا مسئلہ حل دور ہو گاہماری اولین کوشش ہے کہ زندگی کے تمام بنیادی سہولیات عوام کے دہلیز تک پہنچا کہ دم لیںجس کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر عاصم شاہ ،تحصیلدار عبدالصمد مری ، ڈاکٹر صاحب خان مری ، ڈیٹا انٹری آپریٹر خدابخش مری بابو ربنواز مری ود یگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں