کوہلو،ایف سی میوند رائفلز کے زیر اہتمام سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:47

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) ایف سی میوند رائفلز کے زیر اہتمام سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کوہلو کے دور دراز علاقوں کے سینکڑوں افراد نے اپنا مفت چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل ہمایوں اسلم کی ذاتی کاوشوںسے فلاحی تنظیم سیلانی ویلیفیئر ٹرسٹ کی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میںملک کے نامور آئی سپیشلسٹ نے سو سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کئے اور چالیس سے زائد سرجری کئے گئے فری میڈیکل کیمپ میں ضلع کے دوردراز اور دشوار گزار علاقوں سے سینکڑوں افراد نے شوگر ،بلڈ پریشر کے ٹیسٹ اور ہیپا ٹائٹس اے اور بی کے اسکریننگ بھی کی گئی ،ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر شیرزمان مری نے کیمپ کا دورہ کیا اور ایف سی میوند رائفلز کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں