پریس کلب کوہلو کے ممبران اور ڈاکٹر سہراب مری کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا تصفیہ

قبائلی و سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں ہوا دونوں فریق آپس میں شیر و شکر ہوگئے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:47

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) پریس کلب کوہلو کے ممبران اور ڈاکٹر سہراب مری کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا تصفیہ قبائلی و سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں ہوا دونوں فریق آپس میں شیر و شکر ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر سہراب مری اور پریس کلب کے عہدیداروں کے درمیان ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر آج ڈاکٹر سہراب مری،قبائلی و سیاسی رہنماؤں اور اپنے قبیلے کے افراد کے ہمراہ میڑھ(جرگہ) لیکر پریس کلب کوہلو پہنچ گئے، بلوچی رسم و رواج کے مطابق قبائلی رہنماؤں نے دونوں فریقین کے درمیان غلطی فہمی کی بنا پر پیدا ہونے والے رنجش کو دور کردیا اور دونوں فریقین کو آپس میں شیر و شکر کر دیا، ڈاکٹر سہراب مری کی طرف سے قبائلی رہنماؤں وڈیرہ بیورغ مری، وڈیرہ بالو خان مری، میر شیر باز مری، عمر فاروق زرکون، بابو میر گل سومرانی، وڈیرہ آصف پوادی، وڈیرہ کریم نواز پوادی، ولی للوانی، حاجی عبدالستار پوادی، ڈاکٹر غلام قادر پوادی، و دیگر علاقائی عمائدین شامل تھے جبکہ پریس کلب کوہلو کی جانب سے میر اسماعیل مری، میر نثار احمد مری، میر قیوم مری، ملک گامن مری، رسالدار میجر شیر محمد مری، وڈیرہ یعقوب خان مری،وڈیرہ سلطان مری، چیئرمین صوبدار مری، سید رحیم شاہ، گل دین عالیانی مری، ماسٹر فقیر پوادی، بابو ولی عالیانی مری,بلوچ خان پوادی، ملک عطر خان عالیانی، حاجی اکبر عالیانی، عرشو عالیانی سمیت پریس کلب کے صدر زیبدار مری، طاہر مری، سنگت یوسف مری ،عبدالقیوم مری، احمد نواز مری، مجیب الرحمن مری، سید ناظم شاہ مری و دیگر علاقائی عمائدین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں