بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کے خلاف نیشنل پارٹی کی جانب سے کوہلو میں ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

ظ کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کے خلاف نیشنل پارٹی کی جانب سے کوہلو میں ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ریلی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد دین مری، وڈیرہ علی نواز مری اور وڈیرہ میر ولی مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یونیورسٹی میں ایسے معاملات وائس چانسلر کی ناک کے نیچے ہوتے رہے اور انہیں کانوں کان خبر تک نہ ہوئی نااہل وائس چانسلر کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور یونیورسٹی آف بلوچستان کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے بلوچ پشتون روایت کی تاریخ میں پہلی دفعہ اس طرح کے اندوہناک واقعہ رونما ہوئے ایک سازش کے تحت بلوچستان کے طلبا و طالبات کو پسماندہ رکھا جارہا ہے اگر اسطرح کے واقعات کی روک تھام نہیں کی گئی تو ہمارے بچیوں کے لئے تعلیم کے دروازے بند ہونگیبلوچستان یونیورسٹی واقع کی باریک بینی سے تفتیش کی جائے اور ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے نااہل اور بے بس و لاچار حکمران اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں جنہیں بلوچستان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں انہوں نیکہا کہ گورنر بلوچستان اور وائس چانسلر کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونی چاہیے، گورنر اور وائس چانسلر کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات ممکن نہیں ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں