کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

جمعہ 1 نومبر 2019 18:51

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اے سی کوہلو عبدالستار مینگل کی سربراہی میں ٹیچروں اور سکول کے طلبہ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کوہلو سے ریلی نکالی جو شہر سے ہوتے ہوئے مریستان چوک پر پہنچ گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل ،ڈگری کالج کے پرنسپل منظور احمد و دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں مشکلات وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا مودی سرکار کشمیر میں مظلوم لوگوں پر اپنی جارحیت فوری بند کرئے مقررین کامزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے مگر دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظمیں اور اقوام متحدہ خاموش ہے ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر کشمیر یوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں