ھ* لیویز فورس نے صوبے میں امن و امان کیلئے گران قدر خدمات دیں،ڈی جی لیویز بلوچستان

وزیر اعلٰی کی خصوصی ہدایت پر لیویز کے تنظیم نو کاکام آخری مراحل میں ہے جس سے لیویز فورس کا نظام مزید بہتر ہوجائے گا ،مجیب الرحمن قمبرانی

جمعرات 4 جون 2020 20:21

’کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان مجیب الرحمٰن قمبرانی کوہلو کے دو روزہ دور ے پر ہیں گزشتہ روز لیویز لائن میں منعقدہ تقریب کے دوران لیویز ہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز فورس نے صوبے کے بی ایرا اور دور دراز علاقوں میں امن و امان کو بحال کرنے کیلے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، وزیر اعلٰی کی خصوصی ہدایت پر لیویز کے تنظیم نو کاکام آخری مراحل میں ہے جس سے لیویز فورس کا نظام مزید بہتر ہوجائے گا اس میں مختلف علاقوں میں ٹرینگ سینٹرز کے ذریعے اہلکاروں کو جدید طرز پر تربیت دینے کا عمل جاری ہے ہمارے اہلکاروں کو ایس ایس جی کی ٹرینگ پاک فوج دے رہی ہے اس پر پاک فوج کا شکر گزار ہوں جبکہ کیو آر ایف ونگ ہے جو جرائم پیشہ افراد اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثر کام کررہا ہے سی پیک ونگ بنی گئی ہے یہ لیویز اہلکار سی پیک کے راستوں پر تعینات ہونگے اس کے علاوہ ہم نے ایک مضبوط انٹیلی جینس ونگ کا قیام عمل میں لایا ہے جو بہت بہترین فرائض سرانجام دے رہے ہیں کیونکہ لیویز اہلکار صوبے کے گلی کوچوں سے لیکر نواحی اور دیہی علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں انکے پاس کسی بھی مسلئے کا مصدقہ معلومات ہوتی ہیں ان اطلاعات پر ہماری ٹیمیں جرائم پیشہ افراد و تخرایب کاروں تک پہنچتے ہیں لیویز فورس کا رویہ عوام کے ساتھ دوست نہ ہونا چاہیے اور ہر ممکن مدد کو یقینی بنانا ہوگا آج صوبے میں لیویز فورس کا نام سنتے ہی جرائم پیشہ لوگ دور بھاگتے ہیں کوہلو،خضدار سمیت صوبے کے مختلف علاقوں فورس نے محدود وسائل میں رہ کر مثالی کردار ادا کیا جس کی مثال کوہلو کے باہمت رسالدار میجر شیر محمد مری ہیں جنہوں نے یہاں کے لیویز کو موثر بنانے کے لے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں کوہلو کے بی ڈی ایس اور کیو آر ایف کے لئے مزید جدید گاڑیوں کا اعلان کرتا ہوں تاکہ یہاں کے لیویز فورس دور دراز علاقوں میں مزید بہترکام کرسکے تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کوہلو میں دورے کا مقصد یہاں گرائونڈ میں لیویز اہلکاروں کے کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور ان کے مسائل کا جائزہ لینا ہے لیویز فورس کے مسائل کوہنگامی بنیادوں پرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کرونگا فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کررہے ہیں انہیں صوبائی سطع کے مطابق مراعات دی ے جائیںگی صوبے میں لیویز فورس کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے انہوں نے بعد ازاں لیویز لائن کے تعمیراتی کام,لیویز تھانہ کا دورہ کیا اور لیویز شہیدا کے ورثا میں امدادی سامان جبکہ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ،رسالدار میجر شیر محمد مری،رسالدار ظریف مری سمیت لیویز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں