ضلع میں اشیاء خوردنی کی قیمتوں کا یومیہ کی نسبت سے جائزہ لے رہے ہیں ،عبدالستار مینگل

شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے ،اسسٹنٹ کمشنر کوہلو

جمعرات 25 جون 2020 18:45

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیلدار عبدالصمد مری ،پٹواری احمد شاہ سمیت تاجر برادی نے شرکت کی ضلع میں اشیا خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ بعض اشیاء خوردنوش کے نئے نرخ نامہ مقرر کئے گئے ا س موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے کہا ہے کہ ضلع میں اشیاء خوردنی کی قیمتوں کا یومیہ کی نسبت سے جائزہ لے رہے ہیں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے تیل اور کرایہ سستا ہوتے ہی سبزیوں اور پھل کی قیمتوں میں بھی کمی آنی چاہیے جس کے نرخ نامہ تاجر برادری کو اعتماد میں لیکر مقرر کررہے ہیں اس کے بعد سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی خود ساختہ مہنگائی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر گرانفروشی کرنے والے دوکانداروں کا جائزہ لیکر رپورٹ کریں گے گرانفروشی کرنے والوںکیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں