کوہلو،کورونا کے خلاف اقدامات ناکافی ،شہری مہلک مرض میں مبتلا ہونے لگے

جمعہ 26 جون 2020 18:04

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2020ء) ضلع کوہلو میں صوبائی و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کیلئے کئے گئے اقدامات ناکافی ہیں شہری میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر تو دور شہری اور تاجر برادری ماسک اور ہاتھ دھونے تک کو بھول گئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈائون خودبخود ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے ضلع میں کورونا وائرس کے مرض میں تیزی کے خدشات بڑھ گئے ہیں جسکی وجہ سے شہری بخار اور گلے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر س سمارٹ لاک میں گزشتہ تین ماہ گزار جانے کے باوجود دیہاڑی دار اور مستحق طبقے کا کوئی مدد نہیں کی گئی ہے جبکہ شہریوں میں وائرس کے حوالے سے سنجیدگی نظر نہیں آرہی ہے عوامی حلقوں کے مطابق ضلع انتظامیہ عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور شہری احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے ہیں جس سے ضلع میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا امکان ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ شہریوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں