کوہلومیں اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ،متعداد دوکانوں پر بھاری جرمانے عائد

پیر 29 جون 2020 23:44

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) اے سی کوہلو عبدالستار مینگل نے گزشتہ روز شہر میں لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشوں کو بھاری جرمانے کر دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، خودساختہ گرانفروشی برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ تاجر براداری کے ساتھ بیٹھ ریٹ بنائیں ہیں اب مہنگائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اگر خلاف ورزی کی گئی تو اسی طرح بھاری جرمانے لگانے کے ساتھ دوکانوں کو بھی سیل کردینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں