ی*میر نصیب اللہ خان مری کا کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

منگل 30 جون 2020 21:00

غ*کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ خان مری نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کی کاروائی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر بے گناہ افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں میر نصیب اللہ مری نے کیا بروقت اور موثر کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد ی کی کاروائی پاکستان کے امن اور معاشی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے تاہم ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں نہ تو پہلے کبھی کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی آئندہ کامیاب ہو سکتے ہیں میر نصیب اللہ مری نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلند ی کی دعاکی ہی

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں