کوہلو، مختلف ترقیاتی منصوبوں میں انکوائری کمیٹی تشکیل اور سب انجینئرکو معطل کرنے پر محکمے میں کھل بھلی مچ گئی

ہفتہ 4 جولائی 2020 19:22

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کی جانب سے کوہلو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور سب انجینئرکو معطل کرنے پر محکمے میں کھل بھلی مچ گئی،ناقص مواد استعمال کرنے اور زیر التوا منصوبوں پر ٹھیکداروں کو لالے پڑ گئے گزشتہ ہفتے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایک اعلامیے میں کوہلو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے پیشگی ادائیگی پر شفقت حسین کھوسہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ہیڈ کوارٹرخضدار زون اور محمد انور ایگزیکٹو انجینئرروڈز بی اینڈ آرکی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو پندرہ روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی ساتھ ہی دو سب انجینئر سمیت متعدد اہلکاروں کو معطل اور ٹرانسفر بھی کردیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروںاور افسران کو لالے پڑگئے اور دن رات چوبیس گھنٹے زیر التوا منصوبے جو سالوں سال التوا کا شکار تھے میں ترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے سپورٹس اسٹیڈیم اور فیملی پارک کا تعمیراتی منصوبہ جو 2017کو مکمل ہونا تھا گزشتہ چارسالوں سے التوا کا شکار تھا میں راتوں رات کام کا آغاز کردیا گیا انکوائری کمیٹی ترقیاتی منصوبوں میں پیشگی رقم کی ادائیگی،سرکاری مختص کردہ کام سے تجاوز اور ناقص معیار کی تعمیرات کا جائزہ لے کر رپورٹ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کوپندرہ یوم کے اندر پیش کریگی۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ کے اقدامات کو خوب سراہا گیا۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں