ڑ*ضلع کوہلو کے کوٹہ پروفاقی پوسٹوں میں بڑے پیمانے پر غیر لوکلوں کا انکشاف

لله*ضلع کے لوکل پر وفاقی پوسٹوں میں 173سرکاری ملازمین کوگریڈ5سے لیکر15تک غیر قانونی طریقے سے بھرتی کیا گیا

اتوار 5 جولائی 2020 20:45

ّکوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) ضلع کوہلو کے کوٹہ پروفاقی پوسٹوں میں بڑے پیمانے پر غیر لوکلوں کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں وفاقی پوسٹوں پر بڑے پیمانے پر غیر لوکلوں کی بلوچستان کے کوٹے پر ملازمتوں کا انکشاف ہوا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع کوہلو کے لوکل پر وفاقی پوسٹوں میں 173سرکاری ملازمین کوگریڈ5سے لیکر15تک غیر قانونی طریقے سے بھرتی کیا گیا ہے جن کا تعلق اٹک،ڈیرہ غایخان،ملتان،تونسہ،ڈیرہ اسماعیل خان،جیک آباد،شکارپور سمیت صوبہ پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں سے بیشترنے کوہلو کے ڈپٹی کمشنر دفترکے اسٹاف کے ساتھ مل کر غیر قانی طریقے سے کوہلو کے لوکل حاصل کئے ہیں اور گزشتہ 15سالوں سے وفاقی پوسٹوں پر کوہلو کے لوکل پر ملازمتیں کررہے ہیں وفاقی پوسٹوں پر گزشتہ سال غیر لوکلوں کی بھرتیوں کا انکشاف اس وقت سامنے آیا تھا جب وفاقی حکومت نے صوبے کے وفاقی پوسٹوں پر ملازمتیں کرنے والے سرکاری ملازمین کی اپنے علاقوں سے لوکل ڈومیسائل کے تصدیق کا فیصلہ کیا تھا اس کے بعد بھی کئی ملازمین نے پھر سے اپنے پرانے جاننے والے دفتری بندوں سے رابطہ قائم کرکے ایک بار پھر لوکلوں کی تصدیق میں کامیاب ہوگئے ہیں یاد رہے کہ 30اکتوبر 2019کو بلوچستان ہائی کورٹ نے جعلی ڈومیسائل پر بلوچستان کے کوٹے پر ملازمتیں دینے کے ایک کیس میں تفصیلی تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا وفاقی اور صوبائی سطح پر مسئلہ اٹھنے کے بعد تصدیق کیلئے دیگر اضلاع کی طرح کوہلو کے کوٹہ پروفاقی پوسٹوں میں 173سرکاری ملازمین کی فہرستیں بھجی گئی تھی ذرائع نے بتایاکہ کئی بااثر افراد نے ایک بار پھر سے پرانے لوگوں سے رابطہ قائم کرکے اپنے لوکل تصدیق کے مرحلے سے گزار لئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ اسمبلی میں وفاقی پوسٹوں پر بلوچستان کے کوٹے پر بھرتیوں میں غیر لوکلوں کا مسئلہ ایک بار پھر اٹھایا گیا جس کے بعد قائمہ کمیٹی نے ایک کمیٹی بنادی ہے جو اس وقت صوبے کے مختلف اضلا ع میں وفاقی پوسٹوں پر غیر لوکل افراد کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں اس حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو دوبارہ وفاقی پوسٹوں پر ملازمتیں کرنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں موصول ہوئی ہیں جن کی تصدیق دوبارہ کی جائے گی اس حوالے سے جب ڈپٹی کمشنر کوہلوعبداللہ کھوسہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ضلع میں وفاقی پوسٹوں پر کوہلو کے کوٹہ پر 173ملازمین کے نام ہمیں ملے ہیں جن کا تصدیق کرنا باقی ہے کہ آیا ان میں سے کتنے لوگ کوہلو کے لوکل ڈومسائل رکھتے ہیں اور کتنے ملازمین نے غیر قانونی طریقے سے کوہلو کے کوٹہ پر لوکل ڈومسائل حال کرکے بھرتی ہوئے ہیں تصدیق کے مرحلے کو جلد شروع کررہے ہیں اس میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں