سانحہ گیس سلنڈر کوہلو کی دردناک واقعہ ،متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ممتاز علی

مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈپٹی کمشنر

منگل 17 نومبر 2020 22:37

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز علی کھیتران نے کہا کہ سانحہ گیس سلنڈر کوہلو کی تاریخ کا دردناک واقعة ہے جان بحق بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیراعلی کی ہدایت پر زیر علاج زخمیوں کو ہر ممکن وسائل بروئے کار کر بہتر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جان بحق بچوں کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ رسالدار میجر شیر محمد مری تھے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مشکل کے اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا ضلعی انتظامیہ وزیراعلی بلوچستان اور کمشنر سبی ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں گیس سلنڈر دھماکے سے جھلس کر زخمی ہونے والوں زیر علاج بچوں کو جدید سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ملک کے نامور ہسپتال میں ماہر ین طب کی جانب سے جدید طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں کمشنر سبی ڈویژن کی ہدایت پر پاک اٹلین ماڈرن برن سنتر کا دورہ اور زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی ہے جان بحق ہونے کم سن بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں سانحہ بوہڑی کوہلو کی تاریخ کا افسوسناک واقع ہے جہاں کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کی ہرممکن مدد کرے گی اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان نے احکامات بھی جاری کردیئے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں