کوہلوگیس سلنڈر دھماکے کے دو زخمی چل بسے ،جاں بحق بچوں کی تعداد 12ہوگئی

جمعرات 19 نومبر 2020 19:08

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) سانحہ گیس سلنڈر کوہلو کے دو اور زخمی جان کی بازی ہار گئے اب تک جان بحق بچوں کی تعداد 12تک پہنچ گئی ہی6بچے شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں گیارہ زخمی بچوں کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحے میں جان بحق افراد کے ورثاء کیلئے چار چار لاکھ ،شدید زخمیوں کیلئے ڈھائی ڈھائی لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کیلئے پچاس پچاس ہزار امداد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 8نومبر کو کوہلو کے نواحی علاقے بوہری میں شادی کی تقریب کے دوران پکوڑے بھیجنے والے کے ریڑھی پر رکھا گیا گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہاں پر موجود بچوں سمیت 33افراد زخمی ہوئے تھے 29شدید زخمیوں کو پنجاب کے شہر ملتان میں ریفر کردیا گیا جن میں سے گیارہ بچے طبی امداد ملنے کے بعد صحتیاب ہوگئے جبکہ بارہ کم سن بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں 6 شدید زخمی تاحال زیر علاج ہیں واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی تھانہ کی مدعیت میں ملزم محمد اصغر ولد محمد حسین سکنہ لیہ پنجاب کے خلاف زیردفعہ 319-435کے تحت درج کی گئی ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں