کوہلو ، میری ایڈیلیڈ لپروسی سنٹر ،ایچ بی ایل فانڈیشن اور لپروسی بلائنڈینس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ

جمعرات 8 جولائی 2021 20:43

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں میری ایڈیلیڈ لپروسی سنٹر ،ایچ بی ایل فانڈیشن اور لپروسی بلائنڈینس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ مری نے فیتا کاٹ کر فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں میری ایڈیلیڈ لپروسی سنٹر ،ایچ بی ایل فانڈیشن اور لپروسی بلائنڈینس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ منعقد کی گئی رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ مری نے کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے کیمپ کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل آئی کیمپ 7 میں ضلع کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں افراد معائنہ کرنے آئے ۔ رکن صوبائی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مثر اقدامات اٹھائے ہیں فری میڈیکل کیمپ سے دور دراز کے علاقوں کے لوگ بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں حلقے کے عوام کو صحت تعلیم و دیگر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں سڑکوں کی تعمیر ،پینے کے صاف پانی کے منصوبے اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جیسے منصوبے شروع کرکے عوام کے دیرینہ مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات شروع کئے جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں