کوہلومیں سیلاب متاثرین کو راشن فراہم کیا جائے ،مرزا غالب مری

اتوار 25 جولائی 2021 22:10

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) نیشنل پارٹی کوہلو کے سینئر رہنماء اور انفارمیشن سیکرٹری مرزاغالب مری نے کہا ہے کہ ضلع کوہلو میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے لوگوں کی فصلیںاور گھر بار تباہ ہوئے ہیں مگر بدقسمتی سے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد تاحال نہیں پہنچ سکا ہے کوہلو کے مختلف علاقوں ماوند ،منجھرا ،تمبو ،گرسنی،لاسے زئی سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں گھر منحدم ہوئے ہیں اور لوگ بے یارو مدد گار اپنی مدد آپ کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگر مجال ہے کہ حکومت نے متاثرین کے مشکلات کو کم کرنے کیلئے کوئی اقدامات شروع کئے ہیں راشن سیاسی بنیادوں پر من پسند افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے جس سے سیلاب مستحقین کیلئے راشن کا حصول ایک خواب بن گیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم کی ٹیمیں خود ضلع میں آکر راشن تقسیم کریں تاکہ جو سیلاب متاثرین ہیں ان تک راشن پہنچ سکے ماوند ،تمبو ،لاسے زئی ،سینجاڑ میں لوگوں کے کرورڑوں روپے کی فصلیں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوئی ہیں ضلعی انتظامیہ نے تاحال سروے بھی شروع نہیں کیا ہے اور یہ سروے بھی من پسند افراد کے زمینوں میں کرکے ریلیف فراہم کیا جانے کا خدشہ ہے ہماری پارٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور کمشنر سبی ڈویژن سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوہلو میں سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کئے جانے والے راشن کا منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا کر متاثرہ افراد کو ان کا حق دیا جائے اور کوہلو میں بارشوں سے جو فصلیں وکچے مکانات تباہ ہوئے ہیں ان متاثرین کافوری ازالہ کیا جائے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں