کوہلو،صوبے میں نظام تعلیم کے بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں،وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری

منگل 30 نومبر 2021 00:10

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) صوبائی تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز تحصیل ماوند کا دورہ کیا انہوں نے مرحوم ڈاکٹر امیر دین مری کی فاتحہ خوانی کی اور علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں سمیت سکولوں کا دورہ کیا اور کئی عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں نظام تعلیم کے بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں دور دراز علاقوں میں قائم اسکولوں کی حالت زار اور مسائل کا جائزہ لیکر ان اسکولوں میں جدت لیکر آئیں گے صوبے میں وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر یکساں نظام تعلیم اور اساتذہ و طلبا کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تعلیم کی بہتری سے ہی معاشرے میں نسلوں کی تعمیر و ترقی ممکن ہوگی انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈاٹ سسٹم کا خاتمہ کرکے جدید بنیادی سہولیات فراہم کرنا ناگزیر ہے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے 350 سے زائد اساتذہ کی تقرریاں کردی گئی ہیں اس کے علاوہ جلد سبی اور واشک میں بورڈ آفسکی برانچ کھولیں گے تاکہ ان کے قریبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طالب علموں اور شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکے اس حوالے سے سبی میں بورڈ آفس کی جگہ کا معائنہ بھی کیا ہے جبکہ صوبے کے دوردراز علاقوں کا جلد دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لیکر انہیں حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے تاکہ معاشرے کی نسل نو کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر باقی نہ رہ سکے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے تحصیل ماوند میں مختلف اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے،ترقیاتی اسکیموں کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران بنگلزئی، میر نثار مری، رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری، دوست علی مری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری، ڈی ای او میر شمس مری، ایجوکیشن آفیسر جعفر خان،اسپورٹس آفیسر جمعہ خان مری، میر طور خان مری،حاجی عبدالرحمن مری ودیگر موجود تھے بعد ازاں انہوں نے غعفار مری کے ہاں ظہرانہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صوبائی وزیر اپنے حلقہ کوہلو پہنچ گئے جہاں وہ عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کریں گی

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں