عوامی مسائل کے فوری حل اور پائیدار ترقی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے ،میر نصیب اللہ مری

گلوبل پارٹنر شپ ایجوکیشن کے 1493اساتذہ کو مستقیل کرکے ان کا بنیادی مسئلہ حل کردیا ہے ،صوبائی وزیر تعلیم

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:19

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل اور پائیدار ترقی کے لئے موجودہ صوبائی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے گلوبل پارٹنر شپ ایجوکیشن کے 1493اساتذہ کو مستقیل کرکے ان کا بنیادی مسئلہ حل کردیا ہے محکمہ تعلیم میں تدریسی اور غیر تدریسی خالی آسامیوں پر جلد میرٹ کی بنیاد پر بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے صوبائی وزیر نے سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے ہیں میر نصیب اللہ مری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے دوردراز علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبے شروع کردیئے جس سے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں