موجودہ صوبائی حکومت دور دراز علاقوں میں عوام کے فلاح بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،میر نصیب اللہ مری

یہی وجہ ہے لوگ آئے روز ہماری پارٹی میں بڑی تعداد میں شمولیت کررہے ہیں ،صوبائی وزیر تعلیم

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:49

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز گرسنی کا دورہ کیا اور سڑکوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ہے انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ کوہلو میں پاکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیتی پروگرام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت دور دراز علاقوں میں عوام کے فلاح بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آئے روز ہماری پارٹی میں بڑی تعداد میں شمولیت کررہے ہیں عوامی مسائل کے فوری حل اور پائیدار ترقی کے لئے موجودہ صوبائی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے دوردراز علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبے شروع کردیئے ہیںجس سے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام تک پانی ،بجلی ،سڑکیں ،تعلیم او ر صحت سمیت بنیادی سہولیات فراہم ہونگے جس سے لوگوں کے دیرنیہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں گے تمام علاقوں میں یکساں نوعیت ترقیاتی کے ترقیاتی اسکیمات مہا ہوں تاکہ دور دراز علاقو ں ماوند،سفید ،گرسنی ،مخماڑ ،کاہان میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی ہوسکے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں