کوہلو میں ووٹر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کوہلو میں آگاہی سمینار

ملکی استحکام کیلئے ووٹ کا صحیح استعمال وقت کی ضرورت بن چکا ہے اسکا درست استعمال جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے ، مقررین کا خطاب

منگل 7 دسمبر 2021 23:57

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) کوہلو میں ووٹر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کوہلو میں آگاہی سمینار منعقد ہوا جسکے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہلو سید عثمان شاہ تھے دیگر مہمانوں میں تحصیلدار شاہنواز خان مری,تحصیلداد عبدالصد مری ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حفیظ اللہ مری ،ڈپٹی ڈاریکٹر لائیو سٹاک سید بلال شاہ ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت میر دل ملک مری,سیاسی پارٹیوں سے نیشنل پارٹی کے محراب بلوچ، وڈیرہ علی نواز مری، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایڈووکیٹ جلیل احمد مری، جمعیت علماء اسلام ف کے مولانا کریم بخش، مظلوم پارٹی کے میر بجار مری ،پرنسپل ماڈل ہائی سکول عبدالغنی سمیت شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا آج ملک میں حق رائے دہی کا قومی منایا جارہا ہے ملکی استحکام کیلئے ووٹ کا صحیح استعمال وقت کی ضرورت بن چکا ہے اسکا درست استعمال جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے ووٹ ضمیر کی آواز اور امانت ہے جسکا تعلق آنے والی نسلوں کی مستقبل سے وابستہ ہے ہمیں معاشرے میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرناہوگا جمہوری معاشروں میں سدھار حق رائے دہی کی مثبت استعمال سے ہی ہوتی ہے ترقی یافتہ ممالک میں ووٹ کی بڑی ا ہمیت ہے اسکو صرف پرچی نہیں بلکہ ملک قوم کی تقدیر سمجھ کر کاسٹ کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور عوام انتخابی عمل میں حصہ لینے سے کتراتے ہیں اس جمہوری عمل میں حصے لیکر ہی ہم اپنے حقیقی عوامی نمائندوں کو مسند اقتدار پر بٹھا سکتے ہیں اگر ہم ووٹ کی اہمیت کو جان جائیں اور اسکا اصل حقدار کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن ہم اس جمہوری عمل میں شراکت سے دور بھاگنے کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرتے جسکی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں پاکستان میں ووٹ کے اندراج کی شرح بہت کم ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے ہمیں ووٹ کی طاقت کو سماج میں اہمیت دینا ہوگا اور شعوری طور پر اسکی افادیت کو سمجھ کر حقیقی نمائندوں کو ووٹ کی طاقت سے منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجنا ہوگا تاکہ پاکستان کو عملی طور پر خوشحال بنایا جاسکے آخر میں الیکشن کمشنر کوھلو عطاء اللہ بروہی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کے ووٹ کے حوالے سے عوام اور آفیسران تعاون کریں تاکہ ملک کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں