لیویزکیوآرایف سبی زون کی میڈیکل ٹیم نے بارکھان میں گیسٹرو وباء کے پیش نظر طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا

پیر 4 جولائی 2022 16:40

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی کی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی کے تعاون سے لیویزکیوآرایف سبی زون کے میڈیکل ٹیم نے بارکھان میں گیسٹرو وباء کے پیش نظر ڈی ایچ کیو بارکھان سمیت مختلف مقامات پر طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا جہاں پروباء سے متاثر ہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور طبی سہولیات وادویات فراہم کئے گئے۔

لیویز کیوآرایف کی میڈیکل ٹیم بلوچستان لیویز فورس کی پہلی میڈیکل فنکشنل ٹیم ہے جو نہ صرف سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں بلکہ صحت سے جڑے مسائل میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ لیویز کیوآرایف کی میڈیکل ٹیم تمام بنیادی ادویات و سازوسامان کے ساتھ انچارج کیوآرایف سبی زون شیر محمد مری کی زیر قیادت اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیو آر ایف کے طبی عملہ نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں صاف پانی، جوس اور دیگر میڈیکل غذائیت بھی فراہم کئے ۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس کی ہدایات کی روشنی میں لیویز کیوآرایف میڈیکل ٹیم نے دیگر تشکیل کردہ محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ ملکر گیسٹرو کے خلاف فرائض سرانجام دیئے۔ لیویز کیوآرایف میڈیکل ٹیم نے ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیکل ٹیم کی جانب سے ضلع انتظامیہ بارکھان کے ساتھ ملکر ہرممکن مدد اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان نے میڈیکل ٹیم کا متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈی جی لیویز کاشکریہ ادا کرتے ہو کہا کہ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس کی قیادت میں لیویز فورس نئی جدت کے ساتھ منازل طے کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں