کمشنر سبی کا کوہلو میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ

جمعہ 12 اگست 2022 23:06

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے کوہلو میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔کمشنر سبی نے محکمہ امور حیوانات کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں قائم ویٹنری کیمپ کا دورہ کیا اور مختلف بنیادی مراکز صحت کا جائزہ لیا ،ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہ ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کی جہاں تمام محکموں کے افسران نے اپنے محکموں کے بارے میں کمشنر سبی ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

علاوہ ازیں کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان مگسی اور ڈویژنل دائریکٹر صحت کے ہمراہ بارشوں کی صورتحال اور انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پرصحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے رابطہ سڑکوں ،کھڑی فصلوں اور لائیواسٹاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، ضلع میں بارشوں سے اب تک چھ افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوئے ہیں ، کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوہلو نے ابتدائی طور پر متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کی جس میں خیمے ،کھانے پینے کی اشیاء اور ضرورت کی چیزیں شامل تھیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سے ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے بات ہوئی اور ضلع میں متاثرہ افراد کو مزید امدادی سامان فراہم کرنے کے لئے درخواست کی ہے ، بریفنگ میں کمشنر سبی ڈویژن نے کہا کہ بارشوں سے ضلع بھر میں چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو افراد کے لواحقین کو صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ دس لاکھ کی امدادی رقم فراہم کی گئی جبکہ دیگر چار افراد کا کیس پی ڈی ایم اے کو بھیج دی ہے ۔

بارشوں سے کچے مکانات ،فصلوں کے نقصانات اور مویشیوں کی ہلاکتوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد رپورٹ تیار کرکے پیش کریگی ۔\378

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں