گورنمنٹ ڈگری کالج کوہلوسمیت مختلف سکولوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 13 اگست 2022 22:51

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) گورنمنٹ ڈگری کالج کوہلو میں یوم آزادی کے حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی تھے ۔ڈپٹی کمشنر قربان مگسی،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج رانا جمیل و دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیں لازوال قربانوں سے ملا ہے مادر وطن کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ،قربانیوں کی وجہ سے آج ہم آزاد ہیں ایک آزاد ملک پاکستان کے مالک اور وارث ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے یوم آزادی ہم ہر سال جوش و خروش سے مناتے ہیں یہ ملک بڑی قربانیوں سے اور قائدد اعظم محمد علی جناح و دیگر رہنماؤں کی محنت سے وجود میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب آزادی کے ملی نغمے سنتے ہیں تو ایک جزبہ اور ولولہ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے ہمیں اپنے ملک پاکستان اور افواج پاکستان پر فخر ہے اور ملک پر جان نچاور کرنے والے ہیروز پر بھی فخر کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائیں گے ۔تقریب کے آخر میں تقاریر،ٹیبلو اور رسی کشی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شرکا نے انعامات دئیے ۔تقریب میں میر نثار احمد مری، رسالدار میجر شیر محمد مری، میر باز محمد مری،حاجی میر بہار خان، مولانا کریم بخش مری، مصری خان مری،ملک غلام محمد مری،مصری خان مری و دیگر تقریب شریک تھے جبکہ ڈگری کالج کوہلو کے طلبہ اور طالبات نے بھی بڑی تعداد میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ہے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں