کوہلو،مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ

منگل 16 اگست 2022 16:42

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ریلیف کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں مزید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے پیش نظر شہری آبادیوں کے قریب حفاظتی بندات تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کئے جاسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی ڈاکٹر جمعہ خان مری میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان مگسی ،رسالدار میجر شیر محمد مری ، ایکسین آبپاشی عبدالقیوم ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خمیس کھیتران ،میر دوست علی مری ،میر پرویز مری ودیگر موجود تھے ۔میر نصیب اللہ مری کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

(جاری ہے)

کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،شہری آبادیوں کے قریب حفاظتی بندات تعمیر کئے جارہے ہیں جبکہ ڈیموں کی صورتحال کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے ۔ڈیموں کے قریب رہائشی آبادی کو ہنگامی صورتحال پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ الرٹ رہے صوبائی وزیر نے کہا کہ رابطہ سڑکیں اور قومی شاہراہیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں وفاقی حکومت رابطہ سڑکوں کی بحالی اور قومی شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کے لئے صوبائی حکومت کی معاونت کرے ۔اس موقع پر متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کی جس میں خیمے ،واٹر کولر، رضائی،سلیپنگ بیگز اور کوکنگ آئٹمز شامل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں