دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لانس نائیک محمد اقبال پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پیر 21 دسمبر 2020 14:43

کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2020ء) بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لانس نائیک محمد اقبال کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لانس نائیک محمد اقبال لک کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گرائونڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں آرمی و سول افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہید لانس نائیک محمد اقبال لک سوگوران میں بیوہ اور دو بیٹے محمد حمزہ اقبال اور محمد عباد اقبال چھوڑ گئے، کوٹ ادو کے نواحی علاقہ پل اٹھاسی کے ملک یاسین لک کے بیٹے لانس نائیک ملک محمد اقبال لک جو تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھے ،گزشتہ کچھ عرصہ سے بلوچ رجمنٹ سے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما تھے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقہ آواران کے جٹ بازار میں سرچ آپریشن کے دوران زخمی ہو ئے اور کراچی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

(جاری ہے)

شہید کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ ادو شہر اور دوسری آبائی علاقہ پل اٹھاسی میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر اور آرمی کے آفیسرز شریک ہوئے اور آرمی کے جاق چوبند دستہ نے شہید کو سلامی دی بعد ازاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں