کوٹ ادو ، مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی گینگ کا ریکارڈ یافتہ سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ، دو ساتھی ڈاکو فرار

اتوار 3 اکتوبر 2021 14:20

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) کوٹ ادو میں مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی گینگ کا ریکارڈ یافتہ سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ، دو ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کو گشتی پولیس نے مشکوک سمجھتے ہوئے روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو بین الاضلاعی گینگ کا ریکارڈ یافتہ مدثر عرف مدثری سکنہ احمد پور سیال مارا گیا جبکہ دوساتھی ڈاکو فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والا ڈاکو مدثر عرف مدثری ریکارڈ یافتہ مجرم تھا اور کئی مقدمات میں مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں