تھانیدار نے تفتیش کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 نومبر 2021 13:34

تھانیدار نے تفتیش کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 نومبر 2021ء) : تھانیدار نے تفتیش کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوٹ ادو میں انتائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر اے ایس آئی نے تفتیش کے لیے مدعیہ خاتون کے گھر جا کر اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اے ایس آئی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اے ایس آئی کو محکمانہ طور پر معطل کرکے کلوز کر دیا ہے۔اے ایس آئی کے خلاف جس دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اس میں ملزم عمر قید یا سیزائے موت کی سزا ہوگی۔دوسری جانب خیبرپختون خواہ کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج نے ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر سول جج کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی پی او عرفان اللہ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا کہ مقامی جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم نوکری دینے کے بہانے جج نے طالبہ کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او عرفان اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جج کی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ بھی پولیس کی حراست میں ہے۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں