بلاول بھٹو زرداری کی کھر ہائوس آمد ،ملک غلام نور ربانی کے انتقال پر حنا ربانی کھر اور رضا ربانی کھر سے اظہار تعزیت

جمعہ 11 فروری 2022 22:24

بلاول بھٹو زرداری کی کھر ہائوس آمد ،ملک غلام نور ربانی کے انتقال پر حنا ربانی کھر اور رضا ربانی کھر سے اظہار تعزیت
کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قصبہ سناواں میں واقع کھر ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر ملک غلام نور ربانی کے انتقال پر حنا ربانی کھر اور رضا ربانی کھر سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک غلام نور ربانی کھر کے انتقال پر ان کے بھائی اور سابق گورنر پنجاب و وزیراعلی پنجاب غلام مصطفی کھر سے بھی اظہار افسوس کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم ملک غلام نور ربانی کھر کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے بھی ملک غلام نور ربانی کھر کے انتقال پر تعزیت کی۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں