پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکہ،5 افراد جاں بحق

دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی بھی ہوئے،دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے،پولیس

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 1 جون 2023 11:09

پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکہ،5 افراد جاں بحق
کوٹ ادو ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 01 جون 2023ء) پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں گھر کے اندر رکھے کباڑ میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں