کوٹ ادو ،ہیڈتونسہ بیراج پر چین کی مدد سے 120 میگا واٹ کا ہائیڈرو پاور پلانٹ لگانے کیلئے دوبارہ غور شروع کردیا گیا

بدھ 8 دسمبر 2021 17:01

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) کوٹ ادو کے نزدیک ہیڈتونسہ بیراج پر چین کی مدد سے 120 میگا واٹ کا ہائیڈرو پاور پلانٹ لگانے کیلئے دوبارہ غور شروع کردیا گیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے دور میں 2011ء میں چائنا انٹرنیشنل وائر اینڈ الیکٹرک کارپوریشن کمپنی سے مذاکرات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے شہباز شریف دور کے ایک اور منصوبے پر دوبارہ غور شروع کردیا ہے ۔ ذراگع کے مطابق کوٹ ادو کے نزدیک ہیڈ تونسہ بیراج پر 120 میگاواٹ پانی سے بجلی بنانے کا پاور پلانٹ لگایا جائیگا۔ یاد رہے کہ 2011ء میں شہباز شریف کے دور میں اس کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کی جاچکی ہے۔ یہ بجلی گھر چین کے تعاون سے لگایا جائیگا۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں