کوٹ ادو ،ْزہریلی چائے پینے سے 5 افراد کی حالت غیر

منگل 27 مارچ 2018 22:49

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء)مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد نے الزام لگایا ہے کہ مخالفین نے سابقہ رنجش کے باعث چائے میں زہریلی چیز ملائی۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد ہی حقائق کا علم ہوسکے گا۔واقعے کی تفصیلات کے مطابق کود ادو کے علاقے بستی شیخاں میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے 5 افرادکی حالت غیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق چائے پینے سے متاثر ہونے والے 3 افراد غلام قاسم،اس کی بیوی اور ان کی 26 سالہ بیٹی کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹ ادو منتقل کردیاگیاہے ،ْ2 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔متاثرہ افراد نے الزام لگایا ہے کہ ان کی اختر نامی شخص سے رنجش چل رہی تھی اور اختر نے ہی ان کی چائے میں کوئی زہریلی چیز ملائی ہے۔متاثرہ افراد کے بیان کے بعد پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں