مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں جگر اور یرقان کی بیماری کا شدید حملہ،ہزاروں مرغیاں مرنے لگیں،

ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ،دو سو روپے والا انجکشن بلیک میں ڈبل ٹریپل قیمت میں فروخت کیا جا نے لگا

اتوار 9 مئی 2021 14:00

کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں جگر اور یرقان کی بیماری کا شدید حملہ،ہزاروں مرغیاں مرنے لگیں، ادویات کی بھی شدید قلت ہورگئی ۔

(جاری ہے)

تحصیل کوٹ ادو کی مرغی فارموں کنٹرول شیڈ و ں میں جگر اور یرقان کی شدید بیماری کا حملہ ہوا جس کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں مرغیاں مرنے لگی ہیں، اس بیماری کی روک تھام کے لیے انسانوں میں پیلے یرقان میں استعمال ہونے والی ادویات جیٹی پار انجکشن اور شربت ہیپامرز انجکشن و شربت مارکیٹ سے اچانک غائب ہو گئے ہیں، دو سو روپے والا انجکشن بلیک میں ڈبل ٹریپل قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ادویات کا کاروبارکرنے والوں کے وارے نیارے ہو گئے ہیں جبکہ مرغیوں کی پیداوار میں کمی کے باعث اور رمضان میں گوشت کی زیادہ استعمال کی وجہ سے مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے بھی باہر ہوگیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ بیمار مرغی کا گوشت دھڑلے سے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے جس سے انسانی جسم متاثر ہونے کا خدشہ ہے

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں