کوٹ ادو ،مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے پر ارشد صدیقی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:24

کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے پر ارشد صدیقی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس میں درج مقدمہ میں 16ایم پی او اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات لگائی گئی ہیں، پی ڈی ایم کے رہنما اور بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کے صدرارشد صدیقی ایڈوکیٹ کی قیادت میں ٹبہ شہر سے ریلی نکالی گئی تھی اور شرکاء نے تھانہ چوک بلاک کر رکھا تھا ۔ ایف آئی آر کے مطابق دھرنے کے باعث روڈ بلاک ہونے سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں