ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کی سلور جوبلی کی تقریب

جمعہ 2 نومبر 2018 17:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کی سلور جوبلی کی تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں سی یو جے کی 25ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔سالگرہ تقریب میں بانی ضلعی صدر زا ہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ نے بطور خا ص شرکت کی۔تقریب میں تنظیم کے بانی مرکزی صدر ممتاز شمیم چوہدری مرحوم،سابق مرکزی سیکرٹری عامر مظفر قریشی،راجہ ظفر،سابق ضلعی صدر طارق پسوال مرحوم،راجہ سجاد مرحوم،سکند کامران مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا،اور ان کی صحا فتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں صدر پریس کلب زاہدآصف سلطان،سابق ضلعی صدر خواجہ طارق لون،سابق صدر سید واجد الرب،بانی ممبر رضوان قریشی،سابق ممبر گورننگ باڈی و سابق ضلعی سیکرٹری یاسر حسن راجہ،ممبر گورننگ باڈی زمرد چوہدری،ڈپٹی سیکر ٹری پریس کلب سردار نصیر، حیدر زمان راٹھور،کاشف شبیر،راجہ رزاق کیانی،شوکت محمود قمر،ڈوگرہ ذوالفقار ملک،ملک فاروق گوہر،دانش بشیر بیگ،حافظ محمد ندیم،شہباز علی حیدری سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء تقریب نے پاکستان میں میڈیا ورکرز کے حقوق پر شب خون مارنے غیر اعلانیہ سینسر شپ اور کارکن صحافیوں کو بغیر اطلاع اداروں سے فارغ کرنے کی مزمت کی۔ ایبٹ آباد کے صحافی کے ٹو ٹی وی کے بیورو چیف سہیل خان کے بے ایمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی ۔اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کارکن صحا فیوں حقوق کا خیال رکھتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ شرکاء تقریب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کے حقوق کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔تقریب کے احتتام ممتاز شمیم چوہدری،عامر مظفر قریشی،راجہ ظفر،طارق پسوال مرحوم،راجہ سجاد مرحوم،سکند کامران مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی لوہاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں