یونیورسٹی آف کوٹلی اوربرطانوی یونیورسٹیوںکے باہمی روابط،اشتراک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے ہرممکن کوشش کرونگی، میئرلوٹن نسیم ایوب کا سیمنیار سے خطاب

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:33

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) میئرلوٹن نسیم ایوب نے کہاہے کہ یونیورسٹی آف کوٹلی اوربرطانوی یونیورسٹیوںکے باہمی روابط،اشتراک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے ہرممکن کوشش کرونگی۔ نوجوان تعلیم پراپنی توجہ مرکوزرکھیںقابل بنیںمحنت کریںکامیابی آپ کے قدم چومے گی برطانیہ میںطلباء کے لیے یکسا ں طورپرمواقع موجودہیںمسئلہ کشمیرکاحل پوری دنیاکے مفادمیںہے اقوام عالم کوبھارت کے مظالم کانوٹس لیناچاہیے حکومتوںکومسئلہ کشمیر کو موثر طریقے سے اجاگرکرنے کے لیے بھرپورلابنگ کرنی چاہیے پہلی دفعہ مظفرآبادپیرچناسی اورسیاحتی مقاموں کادورہ کیا یقین جانیںاتنی خوبصورتی تودنیابھرمیںنہیںدیکھی حکومت کوسیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے یونیورسٹی آف کوٹلی کے اسسٹنٹ پروفیسرشجاعت علی راٹھورکی خصوصی دعوت پرہائیرایجوکیشن کی اہمیت کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں ڈائریکٹرورکس پروفیسرشاہدنذیر،ڈین ڈاکٹرافتخاربٹ، ڈاکٹرفضاحمید، صدرڈسٹرکٹ پریس کلب زاہدآصف سلطان، ٹی وی چینلزکے رپورٹرز ماجدآرائیں،سائرس نثار،مسعودراجہ،کاشف خٹک اورسردارسھران نثارکے علاوہ طلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض شجاعت علی راٹھورنے انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے۔میئرلوٹن نسیم ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی آف کوٹلی کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی یہاںکے نوجوانوں کی صلاحیتیں قابل رشک ہیںکوٹلی کایہ دورہ میرے لیے ہمیشہ یادگاررہے گااپنے شہر اور ریاست کے لوگوںنے جس طرح محبت کااظہارکیاوہ میری زندگی کااثاثہ ہے اہلیان کوٹلی کاپیارومحبت ہمیشہ یادرکھوںگی ۔

دوران سیمینارطلباء وطالبات کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات میںمیئرلوٹن نسیم ایوب نے کہاکہ برطانیہ میںآزادکشمیرکے طلباء کے لیے تعلیم کے یکساںمواقع موجودہیںیونیورسٹی آف کوٹلی اوربرطانوی یونیورسٹیوںکے باہمی روابط،اشتراک سمیت دیگرشعبوںمیںتعاون کے لیے ہرممکن کوشش کرونگی نوجوان تعلیم پرتوجہ مرکوزرکھیںتارکین وطن بھرپورطریقے سے مسئلہ کشمیرکواجاگرکررہے ہیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئرچوہدری ایوب نے کہاکہ برطانیہ دنیابھرمیںتہذیب یافتہ معاشرہ ہے برطانیہ میںہرشعبہ زندگی میںبرابری اورمیرٹ کی سطح پریکساںطورپرمواقع موجود ہیں۔

کشمیرکے حوالے سے تارکین وطن اپنی حیثیت سے بڑھ کربھرپورکرداراداکرتے ہیںبرطانیہ میںموجودکشمیریوںکوعملی طورپرمتحدہوکرمسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان اورحکومت آزادکشمیرموثرسفارتکاری سے اپناکیس عالمی دنیاکے سامنے پیش کرے۔ انہوں نے کہاکہ روہنگیامسلمانوںنے اپناکیس مضبوطی ویکجہتی کے ساتھ پیش کرکے اپنی حیثیت منوائی عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکے اندرہونے والے مظالم کانوٹس لے مقبوضہ کشمیرمیںنہتے اوربے گناہ لوگوںبالخصوص جوانوںکوٹارگٹ کیاجارہاہے پیلٹ گنوںکے ذریعے نوجوانوںکوبینائی سے محروم کیاجانالمحہ فکریہ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین مشتاق اے ساجدنے کہاکہ موجودہ دورمیںطلباء کواپنی صلاحتیںبروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میںاہم کرداراداکرناچاہیے ہمیںفخرہے کہ کوٹلی یونیورسٹی کے طلباء نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی طورپراپنی صلاحیتوںکالوہامنوایاہے کامیابی کے لیے محنت،لگن اورپڑھائی بہت ضروری ہے یہاںکی مٹی بہت زرخیز ہے آپ نوجوان ہیںاورمستقبل آپ لوگوںکاہے آپ اپناآج اپنے بہترین اورروشن کل کے لیے قربان کریںزندگی میںپھرکامیابیاںآپ کے قدم چومیںگی کوٹلی یونیورسٹی کے طلباء خوش نصیب ہیںکہ انہیںفارن کوالیفائیڈپی ایچ ڈی اساتذہ کی زیرنگرانی معیاری تعلیم دی جارہی ہے کیئریئرکونسلنگ خوداعتمادی اورہردم سیکھنے کی جستجوجاری رکھیں۔

تقریب کے آخرمیںپروفیسرشجاعت علی راٹھورنے تمام معززمہمانان گرامی کاشکریہ اداکیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں