ریڈ فاؤنڈیشن سکولزسسٹم کا بہترین نتائج دینے کا اعزاز برقرا ر ہے ، سی ای او شاہد رفیق

منگل 23 جولائی 2019 16:49

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) ریڈ فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے سی ای او شاہد رفیق نے کہا ہے کہ ریڈ فاؤنڈیشن سکولزسسٹم نے اس سال بھی ٹاپ ٹونٹی میں سب سے زیادہ پوزیشنیںلینے اور بہترین نتائج دینے کا اعزاز برقرا ر رکھا ہے ۔سحرش بخاری نے 98.5 فیصد نمبر لیکر ریکارڈ قائم کیا ہے ۔کل 64پوزیشنوں میں سے 37 پوزیشنیں ریڈ نے حاصل کیں ۔

ان میںچاربچے یتیم ہیں ۔ پہلی اور دوسری پوزیشن لینے والی سحرش بخاری اور کرن زبیر کے لئے ایک ایک لاکھ روپے اور باقی کے لئے دس ہزار اور پندرہ ہزار کے نقد انعامات کااعلان ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریس کانفرنس میں چھ پوزیشن ہولڈرز سحرش بخاری ، کرن زبیر ،ردا زہرہ ریڈ فاؤنڈیشن پنجیڑہ ، فاخرہ مظہر کوٹلی ،سعدیہ نذیر چنگپور خواص،اور ہارون شفیق نکیال سٹیج پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ جنرل منیجر ایجوکیشن اسلم حجازی ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شاہ زیب حنیف ، ریجنل منیجر مدثر ہاشمی ،امیر جماعت اسلامی حبیب الرحمان آفاقی اور جملہ پرنسپل صاحبان موجود تھے ۔ سی ای او شاہدرفیق نے بتایا کہ ریڈ فاؤنڈیشن جدید طریقہ تدریس کے ذریعے نہ صرف بچوں کو تعلیم فراہم کر رہا ہے کہ بلکہ ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ تاکہ وہ ایک اچھے انسان اور بہترین مسلمان ثابت ہوں ۔

اس سے قبل اساتذہ کو ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ انھوںنے بتایا کہ کوٹلی کی درج بالا چھ پوزیشنوں کے علاوہ ریڈ فاؤنڈیشن بھمبر کی طالبہ نورالھدی نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔آرٹس گروپ میں ریڈ فاؤنڈیشن پلندری کی طالبات کرن الطاف نے پہلی اورکنزہ صدیق نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ریڈ فاؤنڈیشن کے کل پانچ ہزار تین سو بچوں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے پچانوے فیصد امتیازی نمبروں سے پاس ہوئے ۔ اکیاون فیصد بچے اے گریڈ میںپاس ہوئے ہیں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں