آزادکشمیرہائیکورٹ میں نئے ججزکی تعیناتی، زیرالتوامقدمات کے فیصلوں سے وکلاء اورعوام کوریلیف ملناشروع

منگل 17 جولائی 2018 16:10

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) آزادجموںوکشمیرہائی کورٹ میںنئے ججزکی تعیناتی کے اثرات سامنے آناشروع ہوگئے،عرصہ درازسے زیرالتوامقدمات کے فیصلوں سے وکلاء اورعوام کوریلیف ملناشروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی میںہائی کورٹ کاکیمپ آفس قائم ہے جہاں کبھی کبھار ہائی کورٹ کے ججزمحض ایک ہفتے کے دورے پرتشریف لاتے تھے مگرنئے ججزکی تعیناتی کے بعدچیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے جون کے آخری عشرہ میںدوججزصاحبان جسٹس سردارمحمداعجازخان اورجسٹس راجہ سجاداحمدخان کوکوٹلی مقدمات کی سماعت کے لیے مامورکیا،جہاںاس وقت 1300سے زائدمقدمات عرصہ درازسے زیرالتواہیں25جون سے 17جولائی تک مجموعی طورپردونوںججز صاحبان نے کوٹلی میں210سے زائدمقدمات نمٹادیئے جوکہ خوش آئندہے۔

(جاری ہے)

صدربار کوٹلی راجہ بنارس خان ،سابق صدربارکوٹلی راجہ جاویداخترایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ملک شاہنوازخان،سینئروکلاء جسٹس(ر) سرداراشرف خان،ملک زراعت ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،(ر)سیشن جج سردارظفراقبال ودیگرنے کوٹلی میںمقدمات کی سماعت پرچیف جسٹس ہائی کورٹ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ججزصاحبان کی تعیناتی سے وکلاء اورعام آدمی کوریلیف ملاہے سالہاسال سے زیرالتوامقدمات کے فیصلے آناشروع ہوگئے ہیںچھٹیوںمیںکام کرنے کے فیصلے کووکلاء قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیںچیف جسٹس اورججزکے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں۔وکلاء نے اس امیدکااظہارکیاہے کہ ضلع کوٹلی میںاگرمستقل بنیادوںپرہائی کورٹ کاجج تعینات کیاجائے تواس سے وکلاء اورعوام کومزیدسہولت مل سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں