عوام مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ’’این ڈی این اے‘‘ کی احتیاطی تدابیر پرعمل کریں،ڈپٹی کمشنر

منگل 17 جولائی 2018 16:10

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنرکوٹلی کے آفس سے جاری ہونے والے پریس ریلیزکے مطابق عوام کومون سون کے دوران ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر تیزآندھی اوربارش کی صورت میںکھمبوں،سائن بورڈزاوردرختوںسے دور رہیں،گھروںکی چھتوںکی صفائی ،مرمت اورنکاسی آب کانظام درست کریں،سیوریج سسٹم اورنالوںمیںہرگزکوڑاکرکٹ نہ پھینکیں، بوسیدہ اورکچے مکانات کے رہائشی شدیدبارش کی صورت میںمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں،ہنگامی صورتحال میںبچوں ،بوڑھوںخواتین اورمعذورافرادکی ترجیحاً مددکریں،نشیبی علاقوںکے مکین اپنے گھروںکے تہہ خانہ جات اورنچلی منزلوںکاقیمتی سامان محفوظ مقام پرمنتقل کرلیں، جانوروںکوحفاظتی ٹیکے لگوائیں اوران کے چارے کابھی انتظام رکھیں،دریائوںاوربرساتی نالوںمیںسے گزرنے یانہانے سے پرہیزکریں،کھڑے اوربہتے پانی سے موسمی اوروبائی امراض جنم لیتے ہیںان سے بچائوکے لیے خصوصی اقدامات کریں،بجلی کے آلات کوپانی سے دوررکھیںاورزمین پرگری ہوئی تاروںکومت چھوئیں،ریڈیو،ٹی وی اخبارات یادیگرذرائع استعمال کرتے ہوئے موسم اورسیلابی صورتحال کی مکمل آگاہی حاصل کریںاوراحتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کیاجائے تاکہ انسانی جانوںاوراملاک کے نقصان سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں