کوٹلی پرامن خطہ ہے جرائم پیشہ افرادکیلئے کوئی جگہ نہیں،ایس پی راجہ عرفان سلیم

منگل 17 جولائی 2018 16:10

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع کوٹلی راجہ عرفان سلیم خان نے کہاکہ کوٹلی پرامن خطہ ہے یہاںجرائم پیشہ افرادکے لیے کوئی جگہ نہیںہے۔ منشیات ایک لعنت ہے اوراس گھنائونے کاروبارمیںملوث افرادکوہرصورت کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔پولیس اپنے محدودوسائل کے باوجوددن رات عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے، پولیس عوام کی جان،مال اورعزت کی محافظ ہے اوریہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ضلع کوٹلی پولیس فورس کاہرجوان ایمانداری اورفرض شناسی کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہاہے، جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوںپرکوئی کمپرومائز نہیںہوگا، پولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپورکاروائیاںکررہی ہے۔ پولیس کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے سے امن کوبھرپورفروغ مل رہاہے، محکمہ پولیس کے نوجوان پیشہ ورانہ مہارتوں اورفرض شناسی کے ساتھ اپنی جان پرکھیل کرسماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاںکرکے ملک کے استحکام،سالمیت اورعوام کی جان ومال کی حفاظت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرم اورمجرم کی حوصلہ شکنی کے لیے معاشرے کے ہرفردکواپناکرداراداکرناچاہیے۔ ان خیالات کاسپرنڈنٹ پولیس ضلع کوٹلی راجہ عرفان سلیم نے اپنے آفس میں’’اے پی پی‘‘ سے گفتگومیںکیا۔انہوںنے کہاکہ کوٹلی پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپورکارروائیاںکرتے ہوئے منشیات فروشوںکے خلاف130 مقدمات درج کرکے 142ملزمان کوگرفتارکرکیا اورمجرمان سے 1866بوتل شراب،77کلوچرس،8کلوہیرئوین اورایک کلوافیون برآمدکی ۔

اسلحہ ناجائزکے 27مقدمات درج کرکے 33ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سی14کلاشنکوف،21پستول ،19بندوقیںاوربھاری تعدادمیںایمونیشن برآمدکیاہے اسی طرح ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائدمالیت کی17چوری شدہ نان کسٹم گاڑیاںاور16چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمدکئے ہیںہولاڑکے مقام سے پچیس رمضان کوچھینی گئی گاڑی سوزوکی کیری ڈبہ کے واقعہ میںملوث خطرناک ڈاکوئوں کاچاررکنی گروہ بھی گرفتارکرلیاگیاہے، پولیس کی ان کامیاب کارروائیوں میںسٹی تھانہ کوٹلی،کھوئیرٹہ،چڑہوئی،ناڑ،سہنسہ اورسی آئی اے سٹاف کوٹلی کاخصوصی کردارشامل ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اوراوورلوڈنگ تیزرفتاری اورکم عمرڈرائیوران کے خلاف53مقدمات درج کئے گئے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے عمل درآمدکویقینی بنایاجارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ قانون کی عمل داری کوہرصورت یقینی بنایاجائے گاگزشتہ دنوںسوشل میڈیاکے ذریعے کوٹلی شہرمیںگارمنٹس اوردرزیوںکی دکانوںکے ٹرائی رومز میںلگائے گئے خفیہ کیمروںکی اطلاعات کی تردیدکرتے ہوئے بتایاہے کہ ہم نے ایسی تمام دکانوںکی خفیہ طورپرپڑتال کی ہے لیکن ایسی کسی شکایت کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

کوٹلی سٹی اورکھوئیرٹہ میںجن دوخواتین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیںان دونوںواقعات کے مقدمات درج ہیںاورتفتیش جاری ہے ان دونوںواقعات میںدونوںخواتین خودبھی شریک جرم ہیں،پولیس کے پاس جوبھی معاملہ آتاہے پولیس اس کی پوری تحقیق کرتی ہے اورقانون کے مطابق کارروائی کرتی ہے اگرکسی شخص کے پاس کوئی ایسی معلومات یاشکایت ہوتووہ پولیس سے رجوع کرے پولیس اس کی قانونی مددکریگی اورتحفظ فراہم کریگی۔ انہوںنے کہاکہ میری میڈیااورعوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمہ میںاپناکرداراداکرتے رہیںتاکہ معاشرے کوپرامن اورمحفوظ بنایاجاسکے اورشہری بھی اپناقومی فریضہ نبھانے میںاپناکرداراداکرسکیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں