ضلع کوٹلی میںخسرہ ویکسین کی اضافی ڈوزاکتوبر میںدی جائیگی،ڈی ایچ او

منگل 17 جولائی 2018 16:10

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے کہاہے کہ ضلع کوٹلی میںآمدہ ایس آئی اے خسرہ مہم جوکہ اکتوبر2018میںہوگی اس مہم میںنوماہ سے لے کرپانچ سال تک کے بچوں کوخسرہ ویکسین کی اضافی ڈوزدی جائیگی اس حوالہ سے پلان مکمل کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

مائیکروپلان کے مطابق ضلع کوٹلی میںکل111896بچوںکوخسرہ کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائینگے اس کے علاوہ سپرویژن اورمانیٹنگ ٹیمیںبھی ہونگی جوتحصیل،ضلع اوریونین کونسل کی سطح پرسپرویژن کرینگی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے کہاکہ تمام ٹیموںکی باقاعدہ ٹریننگ کروائی جائیگی اورضلع کوٹلی نے اپنالاجسٹک پلان بھی مکمل کرلیاہے اس مہم سے بچوںمیںخسرہ کیسز95فیصد کم ہوجائیںگے اور اگلے تین سال کے لیے خسرہ کیسزنہیںہوتے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں