فرینڈز آف کوٹلی کے زیر انتظام گرین کوٹلی مہم جاری

منگل 17 جولائی 2018 16:10

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) فرینڈز آف کوٹلی کے زیر انتظام گرین کوٹلی مہم جاری ہے ۔ سرجن شمس محی الدین نے اپنی ٹیم کی ہمراہی میں الفجر فاؤنڈیشن کے احاطے میںپودے لگائے۔تفصیلات کے مطابق فرینڈز آف کوٹلی کے چیئر مین سرجن شمس محی الدین گزشتہ روز اپنی ٹیم کی ہمراہی میں الفجر ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پہنچے ۔ جہاں فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو پروفیسر مطلوب چوہدری نے اپنی ٹیم کی ہمراہی میں ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیفرالوجسٹ ڈاکٹر سید عاطف محی الدین ، صدر پریس کلب زاہد آصف سلطان ، صحافی سید واجد الرب ، شہباز علی حیدر ی ، چوہدری نثار موجود تھے ۔ اس موقع الفجر فاؤنڈیشن کے وسیع و عریض احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے ۔ سرجن شمس محی الدین اور پروفیسر مطلوب چوہدری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین کوٹلی کے تحت شجر کاری مہم جاری ہے ۔ اس سے کوٹلی کے شہریوں میں شعور پیدا ہو ا ہے کہ درخت لگانے چاہییں ۔ عوام نے اس مہم میں بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ گھروں اور اداروں میں جا بجا لوگ پودے لگا رہے ہیں ۔ انھوںنے کہا کہ اب یہ ضروری ہے کہ ان پودوں کی حفاظت کی جائے ۔ شہری پودوں کی اور جنگلوں کی حفاظت کریں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں