نواز شریف اور ن لیگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے، اسحاق ڈار و دیگر چورو ں کو بھی وطن واپس لایا جائے،عارف خان پناگوی

منگل 17 جولائی 2018 16:10

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق کوآرڈینٹر ٹو پرائم منسٹر عارف خان پناگوی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور ن لیگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ اسحاق ڈار سمیت دیگر چورو ں کو بھی گرفتار کر کے وطن واپس لایا جائے ۔ لوٹا ہوا خزانہ برآمد کیا جائے ۔ بلاول بھٹو نے اپنے شاندار سیاسی کیرئیر کا آغاز کر دیا ہے ۔

جس طرح وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں اسی طرح وہ وزیر اعظم بھی بن جائیں گے ۔ پیپلز پارٹی توقع سے زائد نشستیں حاصل کرے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا ہے کہ ن لیگ نے تعمیر و ترقی کی آڑ میں ملک کولوٹا ۔ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے کے نظریئے پر عمل کرتے ہوئے شریف خاندان اور اس کے حواریوں نے اربوں روپے کما لئے ۔

(جاری ہے)

احتساب ادارے سب چوروں کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا خزانہ برآمد کریں اور اس سے ملکی قرضے اتارے جائیں ۔

انھوںنے کہا کہ پاکستان کی نوجوان قیادت میں سے بلاول بھٹو واحد لیڈر ہیں جن کا سیاسی سفر شاندار انداز میں شروع ہوا ہے ۔ آتے ہی پارٹی چیئرمین بنے ۔ بلا مقابلہ اسمبلی ممبر منتخب ہوئے ۔ اس وقت بھرپور انداز میں پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ ان کی قیادت میں پارٹی توقع سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی ۔ بلاول بھٹو آئندہ وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار ہونگے ۔ آزاد کشمیر میں بھی جلد ہی تبدیلی متوقع ہے ۔آزاد کشمیر میں نون لیگ کے لوٹے پرواز کے لئے تیار ہیں ۔ یہاں بھی ن لیگ کا حشر پاکستان سے زیادہ مختلف نہیں ہوگا ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں