ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تمام غیرقانونی کریش پلانٹس کوبندکردیا‘ڈائریکٹر جنرل ماحولیات

کریش پلانٹس مالکان نے حکومتی ہدایات پرعمل نہیںکیانتیجہ کے طورپرتحفظ ماحولیات ایجنسی کوکریش پلانٹس بندکرنے پڑے‘راجہ محمد رزاق

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ڈائریکٹرجنرل ماحولیات راجہ محمدرزاق اوران کی ٹیم نے تحفظ ماحولیات ایکٹ مجریہ2000کی دفعہ15کی تحت حاصل شدہ اختیارات کوبروئے کارلاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تمام غیرقانونی کریش پلانٹس کوبندکردیاہے تاکہ بین الاقوامی معائدہ جات جن میںحکومت پاکستان بھی فریق ہے اس سے قبل آٹھ ماہ قبل کریش پلانٹس بندکردیئے گئے تھے کریش پلانٹس مالکان نے حکومتی ہدایات پرعمل نہیںکیانتیجہ کے طورپرتحفظ ماحولیات ایجنسی کوکریش پلانٹس بندکرنے پڑے قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کوکریش پلانٹس مالکان کاوفدملاجس میںکریش پلانٹس مالکان کوچارمہینے دیئے گئے تھے کہ کریش پلانٹس مالکان اپنے پلانٹس کسی اورجگہ شفٹ کردیںتاکہ دریائے پونچھ پرواقع مہاشیرنیشنل پارک کوتحفظ مل سکے کریش پلانٹس کی بندش مجسٹریٹس اور پولیس کی موجودگی میںعمل میںلائی گئی کریش پلانٹس پربرقیات کے غیرقانونی کنکشنز بھی منقطع کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹرماحولیات راجہ محمدرزاق خان نے کہاکہ ضلع کوٹلی کی تمام کمیونٹیزکومل کرماحول کومحفوظ بنانے کے لیے اپناکرداراداکرناچاہیے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوںکوصاف ماحول دے سکیںبزنس کمیونٹی پلاسٹک بیگ کے استعمال کی بجائے کاغذکے بیگ استعمال کرنے پرتوجہ دے پلاسٹک ایسی چیزہے جس کوفطرت نے قبول نہیںکیاماحول کوآلودہ کرنے والے تمام کریش پلانٹس کی روک تھام کے لیے کسی قسم کاکمپرومائز نہیںہوگاریاست آزادجموںوکشمیرکاخطہ ماحولیات کے لحاظ سے ایک عطیہ خداوندی ہے تحفظ ماحول کے لیے آزادکشمیرتمام صوبوںاورریجن سے آگے ہے موسمیاتی تبدیلیاںبھی ایک بڑاچیلنج ہیںماحول کوصاف ستھرارکھنے کے لیے جدیدسائنسی طریقہ کارپرعمل درآمدکے لیے اقدامات اٹھارہے ہیںانہوںنے کہاکہ پانی زمین پرقدرت کی جانب سے عطاکردہ ایک انتہائی اہم ترین نعمت ہے تحفظ ماحول کے لیے پورے معاشرے کوکرداراداکرناچاہیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے ہم تحفظ ماحول کافریضہ سرانجام دے سکتے ہیںسیوریج،ٹریٹ منٹ پلانٹس پانی کوآلودہ ہونے سے بچانے کابہترین ذریعہ ہیںدریائے پونچھ میںآبی حیات موجودہے اس کی قدروقیمت ہونی چاہیے ضلع بھرمیںپانی کی نعمت کواجاگرکرنے،پانی ذخیرہ کرنے ،پانی کے ضیاع کوروکنے اورپانی کادرست استعمال کرنے کی مہم کوسکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوںسے لے کرزندگی کے ہرشعبہ جات میںاجاگرکرنے کی اشدضرورت ہے زیرزمین پانی کی سطح تیزی سے گررہی ہے زیادہ مقدارمیںپانی استعمال کرکے ہم اپنی آنے والی نسلوںکاپانی بھی استعمال کررہے ہیںپانی کے ضیاع کوروکنے کے لیے موثرحکمت عملی وضع کی جارہی ہے منصوبہ بندی کے ساتھ پانی کے بہترین استعمال کے لیے ہم سب کوانفرادی اوراجتماعی کوششیںکرناہونگی فوری طورپرپانی کے غیرفعال استعمال کوروکنے کے لیے قومی پالیسی تشکیل دے کرہم سنگین صورتحال کامقابلہ کرسکتے ہیںمستقبل کی بہترین حکمت عملی پانی کاذخیرہ ہے جس کے لیے ہم سب کواپنے حصے کاکرداراداکرناہوگابڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے شہروںمیںپینے کے پانی کے اوپرایک بڑادبائوآرہاہے زیرزمین پانی کی سطح نیچے جانے کی وجہ سے پانی کی مقداراورکوالٹی دونوںمتاثرہورہی ہیںآبی بحران سے بچنے کے لیے موجودہ طریقے کوتبدیل اوراس کے ضیاع کوروکنے کے لیے ہمیںعملی طورپرمیدان میںآناہوگا۔

دریںاثناء ڈائریکٹرجنرل ماحولیات راجہ محمدرزاق نے ڈپٹی کمشنرکوٹلی عبدالحمیدکیانی اورایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم کے قانون کے مطابق بھرپورتعاون پرشکریہ اداکیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں