ْحکومت آزادکشمیرکی ہدائت پرلوگوںکے مسائل ان کی دہلیزپرحل کئے جارہے ہیں‘سردار فاروق سکندر

ضلع کوٹلی کی عوام کی خدمت جاری رکھوںگابیروزگاری کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں‘وزیر مال

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) آزادکشمیرکے وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ ضلع کوٹلی کی عوام کی خدمت جاری رکھوںگابیروزگاری کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیںحکومت آزادکشمیرکی ہدائت پرلوگوںکے مسائل ان کی دہلیزپرحل کئے جارہے ہیںآزادکشمیربھرمیںانفراسٹرکچرکی بہتری سے عوام کامعیارزندگی بلندہوگاتحریک آزادی کشمیر،گڈگورننس اورریاست کی تعمیروترقی وخوشحالی حکومت آزادکشمیرکی اولین ترجیحات ہیںہمارے وسائل کم اورمسائل زیادہ ہیںمقبوضہ کشمیرکی آزادی اورآزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے حکومت آزادکشمیراپنابھرپورکرداراداکررہی ہے پاکستان اورآزادکشمیرکے عوام فلاحی کاموںمیںدنیابھرمیںممتازمقام رکھتے ہیںاہل ثروت اورخوشحال لوگوںکوآگے بڑھ کرعوام کی خوشحالی اورتعمیروترقی کے لیے اپناکرداراداکرناہوگااولیاء کرام کے آستانوںکے فیوض وبرکات سے دنیابھرسے عقیدت مندمستفیدہورہے ہیں-ان خیالات کااظہارانہوںنے دورہ پناگ قمروٹی کے دوران مختلف عوامی وفودسے ملاقات کے دوران کیاجبکہ اس موقع پرپی آراوٹووزیرمال سردارطاہرمحمودایڈووکیٹ،لیگی رہنماملک ساجدایڈووکیٹ، چوہدری وحیدرضاایڈووکیٹ، سیدفضل حسین شاہ،چوہدری محمدرفیق،چوہدری محمدکبیرودیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ موجودوسائل کے اندررہتے ہوئے لوگوںکوٹرانسفارمرزمہیاکئے ہیںلوگوںکے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے بھرپورکوشش کررہے ہیںدورافتادہ اورپسماندہ علاقوںمیںسڑکات کی فراہمی کویقینی بناکرلوگوںکوسفری سہولیات دینگے انہوںنے کہاکہ ہم سب کومل کر فلاحی کاموںکے لیے اپناکرداراداکرناچاہیے انسانیت کی خدمت بھی ایک عبادت ہے ہمارے آبائواجداد کوپناگ قمروٹی کے لوگوںنے ہمیشہ سرخروکیایہی وجہ ہے کہ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے اپنے دورحکومت میںماہریاںروڈ،پناگ دربارپل،آرایچ سی قمروٹی کے علاوہ آزادکشمیربھرمیںتعمیروترقی کی تاریخ رقم کی ہے جبکہ اس موقع پراہلیان پناگ قمروٹی نے یونین کونسل قمروٹی اورپناگ میںٹرانسفارمرکی فراہمی ،سڑکات اورپانی کی فراہمی پروزیرمال سردارفاروق سکندرخان کاخصوصی طورپرشکریہ اداکیا۔

مقررین نے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کوآزادکشمیرمیںتعمیروترقی کویقینی بناکرلوگوںکی پسماندگی دورکرنے اورتعمیروترقی کی تاریخ رقم کرنے پرانہیںخراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں