سرکاری آفیسران حکومت کے نمائندے ہیں انھیں عوام کے لیے رول ماڈل کاکردارادا کرنا ہوگا‘زاہد امین

جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کی جائے اور انجینئراورانتظامی افسران موقع پرجاکرترقیاتی عمل کاجائزہ لیں‘چیئرمین معائنہ کمیشن

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) چیئر مین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین نے ضلع کوٹلی کے دورہ کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کے معائنہ کے دوران متعلقہ محکموں کے سربراہان کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری آفیسران حکومت کے نمائندے ہیں انھیں عوام کے لیے رول ماڈل کاکردارادا کرنا ہوگاتاکہ حکومتی اقدامات کے اثرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کی جائے اور انجینئراورانتظامی افسران موقع پرجاکرترقیاتی عمل کاجائزہ لیں اور ترقیاتی کاموں کی کوالٹی کی پڑتا ل کروائیں افسران پرجوجوذمہ داریاں ہیں وہ انھیں قانون وقاعدے کے مطابق سرانجام دیںسڑکو ںاور پلوں سمیت عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت اور معیاری انداز میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تعمیر و ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ہے متعلقہ آفسیران خطہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائیں اور دلجمعی کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

دریںاثناء ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل نے تھلیرگریٹرواٹرسپلائی سکیم،دندلی نہراورپبلک ہیلتھ کے زیراہتمام جاری منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی اورجاریہ منصوبہ جات کامعائنہ بھی کروایا۔اس موقع پرچیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمدکمیشن زاہدامین کے ہمراہ ڈائریکٹرمعائنہ کمیشن ساجدعزیز، اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثار،ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل ودیگربھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں