تھانہ پولیس سہنسہ ان ایکشن بدنام زمانہ منشیات فروش ڈاون گرفتار دوکلو چرس سمیت تیس ہزار روپے نقدی برآمد

جمعہ 18 جنوری 2019 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) تھانہ پولیس سہنسہ ان ایکشن بدنام زمانہ منشیات فروش ڈاون گرفتار دوکلو چرس سمیت تیس ہزار روپے نقدی برآمد -مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ راجہ عامر فاروق نے ہمراہ ایس آئی اشتیاق علی ،تفتیشی افسر فیصل حیات ،آزاد ملک ڈی ایف سی دلشاد قمرراجہ،مصرشہزاد،محمد بنارس نے معہ نفری مخبر کی اطلاع پر چھتران سکول کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش ڈاون محمد فاروق ولد افضل ساکن چھتران کو سرعام منشیات فروخت کرتے ہو دھر لیا ملزم کے زیر قبضہ شاپر سے دوران تلاشی 2130گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ 9C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع-

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں