محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام کوٹلی میںورکشاپ کا انعقاد

حکومت آزاد کشمیر نے نوجوان نسل کو ہنر مند بنا کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، محکمہ سماجی بہبود دیہی آبادی کے حالات زندگی کوبہتربنانے ،مقامی آبادی کوبااختیاربنانے کیلئے کوشاں ہے،مقررین کا خطاب

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:40

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) محکمہ سماجی بہبودکے زیراہتمام ضلع کوٹلی میںورکشاپ کاانعقادکیا گیا۔ورکشاپ میںڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم، ڈائریکٹرجنرل سماجی بہبود عبدالواحد ،ڈائریکٹرجنرل قدسیہ بتول،اسسٹنٹ ڈائریکٹرعطیہ جیلانی،ڈی ای اوزنانہ ذکیہ خاتون،سوشل ویلفیئرآفیسراخترچوہدری،صدربارراجہ بنارس ایڈووکیٹ،چیف ایگزیکٹوضیاء الرحمن،پروگرام منیجرمریم خان،مانیٹرنگ منیجرھماء عزیز ودیگرنے بھی شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹوضیاء الرحمن نے بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم،ڈائریکٹرجنرل سماجی بہبودعبدالواحد،ڈائریکٹرقدسیہ بتول نے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ محکمہ سماجی بہبود صحت مند،تعلیم یافتہ ،برابری،خوشحال خطہ کے واضح تصورکے ساتھ دیہی آبادی کے حالات زندگی کوبہتربنانے اورآمدنی کے ذرائع پیداکرنے کے ٹھوس پروگرام کے ذریعے مقامی آبادی کوبااختیاربنانے کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

سماجی تحریک کے شعبوںمیں مقامی تنظیموں،این جی اوز،سرکاری اورغیرسرکاری اداروںکے اشتراک سے خطہ میںصحت وتعلیم کی سہولیات کی فراہمی اورغربت کے مٹائوکے لیے مزیدبہتری آسکتی ہے انہوںنے کہاکہ فلاحی کاموں اورانسانیت کی خدمت کے لیے مالی وسائل سے زیادہ جذبے کی ضرورت ہوتی ہے خدمت کاجذبہ دل میںہوتووسائل خودبخودمیسرہوجاتے ہیںانہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال میںتغیراتی عمل میںخطہ کوقدرتی آفات ودیگرماحولیاتی خطرات کے پیش نظرکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے کاموںکے ساتھ ساتھ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کی خصوصی حکمت عملی بھی وضع کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیرکی ہدایات کی روشنی میںمحکمہ سماجی بہبودکام کررہاہے ،انہوںنے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر نے نوجوان نسل کو ہنر مند بنا کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے موجودہ حکومت نے تاریخ سازاقدامات اٹھاتے ہوئے خطہ کوتعمیروترقی کی راہوںپرگامزن کردیاہے پورے آزادکشمیرمیںبلاتخصیص تعمیروترقی کے کام جاری ہیںخواتین کو خود انصاری کی طرف لے کر جا رہے ہیںٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کر رہے تا کہ خواتین زیادہ سے زیادہ اس تعلیم کے حصول کے لیے راغب ہوں اور ان میں اس کی اہمیت اور افادیت اجاگر ہو سکے خواتین کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہو گی حکومت آزاد کشمیر خواتین کے لیے معاشی بہتری کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے بہترین ماحول مہیا کر رہی ہے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں موجودہ دور میں ٹیکنکل تعلیم ہی روزگار کا واحد موقع پیدا کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں