ساہیوال میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے،سابق ممبر ضلع کونسل

اتوار 20 جنوری 2019 16:50

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) سابق ممبر ضلع کونسل ،رہنماء پیپلز پارٹی حلقہ سہنسہ سردار نعیم انجم باری نے کہا ہے کہ ساہیوال میں پیش آنے والا واقعہافسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لوگ اپنے تحٖفظ کے حوالہ سے تشویشناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پیش آنے والے واقعہ سے دنیا بھر میں غم و اندوہ کی سی کیفیت طاری ہو چکی ہے اورنہ صرف پاکستان و آزاد کشمیر بھر بلکہ تارکین وطن پاکستانی اور کشمیری اس افسوسناک واقعہ پر دکھی ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان اس واقعہ میں ملوث اہلکاران کو فوری کٹہرے میں لا کر فوری ا نصاف کی ایک شاندار روایت قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش اور مغفرت کے لیے دعا گو ہوں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں