کوٹلی، جموں کشمیر سکول کے ایم ڈی کا ساتھیوں کے ہمراہ کینٹین والے کے گھر پر دھاوا ، تشدد، تیس ہزار روپے ہتھیا لئے، فریج بھی اٹھا لائے

ملزمان کا اہل خانہ پر بھی تشدد ،گاڑی بھی چھیننے کی کوشش ،متاثرہ شخص نے ایس ایس پی کوٹلی کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی

ہفتہ 23 فروری 2019 14:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) جموں کشمیر سکول کے ایم ڈی نے ساتھیوں کے ہمراہ غریب کینٹین والے کے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے سکول لا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایااور کینٹین میں رکھنے 30 ہزار روپے بھی ہتھیا لئے ،ملزمان گھر سے فریج بھی اٹھا لائے، فریج اٹھانے سے منع کرنے پر اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے زبردستی گاڑی چھیننے کی بھی کوشش کی،متاثرہ شخص نے ایس ایس پی کوٹلی کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نعمان سکندر ولد سلیمان سکندر نے ایس ایس پی کوٹلی کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل نے جموں کشمیر سکول میں بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کینٹین رکھی ہوئی ہے گزشتہ رات بارہ بجے کے قریب بابر نصیر ایم ڈی جموں کشمیر سکول ،علی نصیراور مالک شیزان جوس ایجنسی نے ہمراہ دس ،بارہ افراد سائل کے رہائشی مکان میں آئے اور کہا کے آپ نے کرایہ نہیں ادا کیا،باہر نکلو جس پر مسئولان بالا نے سائل اور اس کے کزن داود کو گن پوائنٹ پر زبردستی گاری میں ڈال کر جموں کشمیر سکول لے آئے اور رات دو بجے تک تشدد کرتے رہے اور کینٹین کے تالا کھلوا کر تیس ہزار روپے نقدی نکال لیے اور سائل کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہو کہا کے اپنی کار اور موٹر سائیکل ہمارے حوالے کر دو نہیں تو تم کو قتل کر کے پھینک دیں گے تمھا ری نعش بھی نہیں ملے گی اور رات کو زبردستی سائل کے گھر سے فریج بھی اُٹھا کر لے آئے گھر پر موجود میری بیوی نے فریج اُٹھانے سے منع کیا تو میرے بیوی بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور مسولان بالا سائل کی گاڑی چار ماہ سے استعمال کر تے رہے اور کرایہ بھی ادا نہ کیا اور کینٹین کے لیے ایڈونس رقم مبلغ تیس ہزار روپے بھی ہڑپ کر لئے اب یہ کے سائل اور سائل کے بچوں کو مسولان بالا سے جان ہے اور مسولان بالا سائل سے اس کی گاڑی اور موٹر سائیکل چھینے کے در پے ہیں جس پر ایس ایس پی کوٹلی نے تھانہ پولیس کوٹلی کو مسولان بالا کیخلاف کارروائی کی حکم دیدیا ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں